Presentation is loading. Please wait.

Presentation is loading. Please wait.

عظمتِ قرآن و حاملينِ قران محمد اقبال.

Similar presentations


Presentation on theme: "عظمتِ قرآن و حاملينِ قران محمد اقبال."— Presentation transcript:

1 عظمتِ قرآن و حاملينِ قران محمد اقبال

2 اللَّهُمَّ اللَّهُمَّ انْفَعْنَا بِمَا عَلَّمْتَنَا، وَعَلِّمْنَا مَا يَنْفَعُنَا، وَزِدْنَا عِلْمًا - ابن ماجه اے اللہ جو تو نے ہمیں سکھایا ہے اسکے ساتھ ہمیں نفع دے اور ہمیں وہ سکھا جو ہمیں نفع دے ، اور ہمارے علم میں اضافہ فرما

3 قران کریم کی دعوت اس دعوت کے ساتھ وابستہ ہونا
قران کریم کی دعوت اس دعوت کے ساتھ وابستہ ہونا اس سے بڑا فضل اور مرتبہ بیان میں نہیں یہ اللہ کے رسول ﷺ کی عظیم ترین سنت مبارکہ اور آپ کے مشن کا تسلسل یہ اپنے اوپر ایک عظیم ذمہ داری کے بار کی ادئیگی

4 مَن دَلَّ علی خَیرٍ فَلَہُ مِثلُ اجرِ فَاعِلِہِ
قران کریم کی دعوت مَن دَلَّ علی خَیرٍ فَلَہُ مِثلُ اجرِ فَاعِلِہِ جو کِسی خیر (نیکی)کا راستہ دکھائے گا اُسے اُس خیر پر عمل کرنے والے کے برابر ثواب ملے گا

5 قرآن کیسی کتاب ہے ؟

6 یہ قران اس سلسلہء ہدایت کی آخری کڑی ہے
یہ قران اس سلسلہء ہدایت کی آخری کڑی ہے قُلْنَا اھْبِطُوْا مِنْهَا جَمِيْعًا ۚ فَاِمَّا يَاْتِيَنَّكُمْ مِّـنِّىْ ھُدًى فَمَنْ تَبِعَ ھُدَاىَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ 2/38 ہم نے کہا کہ ’’ تم سب یہاں سے اُتر جاؤ ۔ پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے ، تو جو لوگ میری اُس ہدایت کی پیروی کریں گے ، اُن کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۚ ھُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ 2/39

7 هُوَ الَّذِيْ بَعَثَ فِي الْاُمِّيّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰتِهٖ وَ يُزَكِّيْهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ سورة الجمعة آية 2 وہی ہے جس نے اُمیّوں کے اندر ایک رسول خود اُنہی میں سے اُٹھایا ،جو اُنہیں اُس کی آیات سناتا ہے ، اُن کی زندگی سنوارتا ہے ، اور اُن کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ، حالانکہ اِس سے پہلے وہ کھُلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے

8 اسی کتاب قرآن مجید کے ذریعے سے
وَ الَّذِيْ بَعَثَ فِي الْاُمِّيّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا انذار اور تبشیر تبیلغ اور تذکیر موعظت اور نصیحت تعلیم اور تربیت تزکیہ اور تصفیہ تطہیر اور تعمیر اسی کتاب قرآن مجید کے ذریعے سے

9 وہ ہمہ گیر تبدیلی جو قرآن لایا ........
وہ ہمہ گیر تبدیلی جو قرآن لایا خوف بدلے - امیدیں بدلیں اخلاق بدلے - کردار بدلے جلوت بدلی خلوت بدلی نفرادیت بدلی - اجتماعیت بدلی دن بدلا - رات بدلی تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَا قران نے ان لوگوں کی فکر بدلی سوچ کا زاویہ بدلا-نقطۂ نظر بدلہ اقدار بدلیں عزائم بدلے امنگیں بدلیں شوق بدلے

10 وہ ہمہ گیر تبدیلی جو قرآن لایا ........
وہ ہمہ گیر تبدیلی جو قرآن لایا لوگوں کی کایا پلٹ گئی - کائنات بدل دی اس عظیم بے نظیر انقلاب کا ذریعہ اور آلہ

11 انسانوں کے اذہان و قلوب کی دائمی تبدیلی
انسانوں کے اذہان و قلوب کی دائمی تبدیلی قران ِ مجید سے

12 عظمت ِ قرآن

13 اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ  فِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ 
قران کریم اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ  فِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ  بے شک یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے ایک محفوظ کتاب میں ثبت بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ  فِيْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظ  بلکہ یہ قرآن بلند پا یہ ہے یہ لوحِ محفوظ کے اندر (نقش ) ہے

14 قران کریم وَ اِنَّهٗ فِيْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيْمٌ  اور درحقیقت یہ امُّ الکتاب میں ثبت ہے ہمارے ہاں بڑی بلند مرتبہ اور حکمت سے لبریز کتاب فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗ  فِيْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ  مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ  بِاَيْدِيْ سَفَرَةٍ  كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ  یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مُکَرَّم (لائقِ تعظیم ) ہیں جو بلند مرتبہ ہیں ، پاکیزہ (صحیفے) ہیں مُعَزَّز اور نیک کاتبوں کے ہاتھوں میں رہتے ہیں

15 قران کا مقام اَلرَّحۡمٰنُ ﴿۱﴾ عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَ ﴿۲﴾ خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ ﴿۳﴾ عَلَّمَہُ الۡبَیَانَ رحم چوٹی کی صفت - اَلرَّحۡمٰنُ صفاتی ناموں میں چوٹی کا نام انسان -تمام مخلوقات میں احسن الخلق بیان ، نطق و گویائی - چوٹی کی صلاحیت چوٹی کا کلام- قران- اللہ تعالیٰ کی صفت ِ رحم کا عظیم مظہر

16 قوتِ بیان کا بہترین مصرف
قوتِ بیان کا بہترین مصرف اَلرَّحۡمٰنُ نے اپنی احسن التخلیق ) انسان ( کو پیدا کیا اس پر اپنا کلام اتارا ( اسکی ہدایت کے سامان کے طور پر ) اس کو تمام مخلوقات میں سے بہترین وصف عطا کیا - قوت گویائی اس قوت ِ گویائی کا بہترین مصرف کیا ہے ؟ اللہ کے کلام کو بیان کیا جائے – اللہ کے پیغام ِ ہدایت کو عام کیا جائے اللہ کے اس کلام کی تبلیغ و اشاعت کی جائے

17 إِنَّ أَفْضَلَكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ
بہترین مصرف ! اسکی تائید اس مشہور حدیث ِ مبارکہ سے قال النبي صلى الله عليه وسلم إِنَّ أَفْضَلَكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ تم میں سب سے بہتر/ افضل وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے

18 عظمت کا ایک اور مقام إِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّماً
عظمت کا ایک اور مقام کائنات کے خالق و بادشاہ کا کلام اس کلام ( کتاب )کو پڑھانے والا ، سمجھانے والا (معلم)کون إِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّماً هُوَ الَّذِيْ بَعَثَ فِي الْاُمِّيّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰتِهٖ وَ يُزَكِّيْهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ سورة الجمعة آية 2

19 اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَبِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوْا ھُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ /58 اے نبی ﷺ ، کہو کہ ’’ یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی ، اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے ، یہ اُن سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں

20 اللہ کا فضل ، اس کی مہربانی اور احسان
اللہ تعالیٰ نے لاکھوں ، کروڑوں بلکہ ان گنت نعمتوں میں سے کس نعمت کو اپنا احسان قرار دیا ؟ قرآن الکریم اور آپﷺ کی رسالت لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِھِمْ يَتْلُوْا عَلَيْھِمْ اٰيٰتِھٖ وَيُزَكِّيْھِمْ وَيُعَلِّمُھُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ 3/164 درحقیقت اہلِ ایمان پر تو اللہ نے یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ اُن کے درمیان خود انہی میں سے

21 اس عظیم ترین مہربانی اور احسان سے فیض یاب ہونے والے
اس عظیم ترین مہربانی اور احسان سے فیض یاب ہونے والے نعمت جس قدر بے بہا ہو اس کا ادا کرنے کی ذمہ داری بھی اتنی ہی گراں ہوتی ہے اللہ کی یہ نعمت ، رحمت اور امانت اپنے دامن میں ذمہ داریوں کی ایک پوری دنیا رکھتی ہے اللہ کے اس فضل اوراس سے وابستہ ذمہ داریوں کا بار ِ گراں اس عظیم امانت کے اٹھانے والوں کے کندھوں پر

22 حاملین ِ کتاب پہ اس کتاب کی ذمہ داری
حاملین ِ کتاب پہ اس کتاب کی ذمہ داری پہلی ذمہ داری اس کی بتائی ہوئی راہ پر خود چلنا اس کی روشنی میں اپنی زندگی کا سفر طے کرنا اس کے نسخۂ شفا کو اپنی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کرنا اپنے دل، اپنی سوچ، اپنے فکر و عمل اور سیرت و کردار کو اس کے بتائے ہوئے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش میں لگ جانا

23 حاملین ِ کتاب پہ اس کتاب کی پہ ذمہ داری
حاملین ِ کتاب پہ اس کتاب کی پہ ذمہ داری دوسری ذمہ داری (جوپہلی ذمہ داری ہی کا لازمی تقاضا ہے اور اس کا ایک ناگزیر حصہ ) یہ ہدایت جو ھدی للناس ہے، سارے انسانوں کے لیے ہےصرف اپنے نفس کے لیے نہیں اس ہدایت کو الناس تک پہنچانا ان کو اس کی راہ پر چلنے کی دعوت دینا اندھیرے راستوں پر روشنی کرنا، اور بیماروں تک دوا پہنچانا

24 قرآن کی عظمت اور ذمہ داری کا بیان
قرآن کی عظمت اور ذمہ داری کا بیان قرآن و حدیث میں جا بجا پھیلا ہوا ہے قرآن مجید کو اللہ نے وہ مقام دیا ہے جو کسی اور چیز کو نہیں دیا الْقُرْآنُ أَحَبُّ إِلَی اﷲِ مِنَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيْهِنَّ رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.في السنن، کتاب فضائل القرآن، باب فضل کلام اﷲ علی سائر الکلام، اس کے سا تھ وابستہ ہر چیز کو برکت اور فضلیت کا اونچا درجہ عنایت فرمایا - وہ مہینہ ، وہ رسولؐ ، وہ امت ، وہ شب اور وہ ساعت ہر چیز

25 قرآن کے ساتھ تعلق انفرادی اجتماعی

26 انفرادی طور پر قرآن سے جڑنے والے
انفرادی طور پر قرآن سے جڑنے والے

27 عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيْهِ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَعَمِلَ بِمَا فِيْهِ أُلْبِسَ وَالِدَاهُ تَاجًا يَومَ الْقِيَامَةِ، ضَوْءُهُ أَحْسَنُ مِنْ ضَوْءِ الشَّمْسِ فِي بُيُوتِ الدُّنْيَا، لَو کَانَتْ فِيْکُمْ فَمَا ظَنُّکُمْ بِالَّذِي عَمِلَ بِهَذَا. رواه أبو داود وأحمد والحاکم وأبو يعلی. وقال الحاکم: صحيح الإسناد جس نے قرآن پاک پڑھا اور اس پر عمل بھی کیا اس کے ماں باپ کو قیامت کے دن ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی اس دنیا میں لوگوں کے گھروں میں چمکنے والے سورج کی روشنی سے زیادہ حسین ہوگی۔ تو اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جس نے خود اس پر عمل کیا؟ (یعنی اس کے ماں باپ کو تو تاج پہنایا جائے گا اور اس کا اپنا مقام تو اﷲ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے)

28 عَنْ عَائِشَةَ رضي اﷲ عنها قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اﷲِصلی الله عليه وآله وسلم:
الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الْکِرَامِ الْبَرَرَةِ، وَالَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيَتَتَعْتَعُ فِيْهِ، وَهُوَ عَلَيْهِ شَاقٌّ لَهُ أَجْرَانِ متفق عليه قرآن مجید کا ماہر معزز و محترم فرشتوں اور معظم و مکرّم انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ہوگا اور وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہو لیکن اس میں اٹکتا ہو اور (پڑھنا) اس پر (کند ذہن یا موٹی زبان ہونے کی وجہ سے) مشکل ہو اس کے لئے بھی دوگنا اجر ہے۔

29 عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ رضي اﷲ عنهما قَالَ:
کَانَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وآله وسلم يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِي ثَوبٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ يَقُولُ: أَيُّهُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِيْرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ، وَقَالَ: أَنَا شَهِيْدٌ عَلَی هَؤُلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رواه البخاري والترمذي حضور نبی اکرم صلی ﷺشہداء اُحد میں سے دو، دو صحابہ کرام کو ایک کپڑے (کفن) میں جمع فرماتے اور پوچھتے کہ ان میں سے قرآن کسے زیادہ یاد ہے؟ جب ان میں سے ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو اسے قبر میں آگے کر دیتے اور فرماتے: میں قیامت کے دن ان سب پر گواہ ہوں گا۔

30 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ:
يَجِيئُ صَاحِبُ الْقُرْآنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَقُولُ (الْقُرْآنُ): يَا رَبِّ! حَلِّهِ فَيُلْبَسُ تَاجَ الْکَرَامَةِ، ثُمَّ يَقُولُ: يَا رَبِّ! زِدْهُ، فَيُلْبَسُ حُلَّةَ الْکَرَامَةِ، ثُمَّ يَقُولُ: يَا رَبِّ! ارْضَ عَنْهُ، فَيَرْضَی عَنْهُ، فَيُقَالُ لَهُ: اقْرَأ وَارْقَ، وَتُزَادُ بِکُلِّ آيَةٍ حَسَنَةً رواه الترمذي والحاکم والبيهقي. بروزِ قیامت صاحبِ قرآن (قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والا) آئے گا تو قرآن کہے گا: اے رب! اسے زیور پہنا، تو صاحبِ قرآن کو عزت کا تاج پہنایا جائے گا۔ قرآن پھر کہے گا: اے میرے رب! اسے اور بھی (اصلی لباس) پہنا، تو اسے عزت و بزرگی کا لباس پہنا دیا جائے گا۔ پھر قرآن کہے گا: اے میرے مولیٰ! اب اس سے راضی ہو جا (اس کی تمام خطائیں معاف کردے)، تو اﷲ تعالیٰ اس سے راضی ہو جائے گا اور اس سے کہا جائے گا: قرآن پڑھتا جا اور (جنت کے زینے) چڑھتا جا۔ اور ہر آیت کے بدلے میں اس کی نیکی بڑھتی جائے گی

31 قران پڑھا کرو کہ یہ اپنے پڑھنے والوں کے لیئے قیامت کے روز شفاعت کریگا

32 اجتماعی طور پر قرآن سے جڑنے والے
اجتماعی طور پر قرآن سے جڑنے والے

33 وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ مِنْ رَبِّهِمْ لَأَكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ کاش انہوں نے توراۃ اور انجیل اور اُن دوسری کتابوں کو قائم کیا ہوتا جو ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس بھیجی گئی تھیں۔ ایسا کرتے تو ان کے لیے اوپر سے رزق برستا اور نیچے سے اُبلتا 5/66

34 إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَّن تَبُورَO لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ، اور جو کچھ ہم نے اِنہیں رزق دیا ہے اس میں کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ، یقینا وہ ایک ایسی تجارت کے متوقع ہیں جس میں ہرگز خسارہ نہ ہوگا 35/29

35 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم:
... وَمَا اجْتَمَعَ قَومٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اﷲِ يَتْلُونَ کِتَابَ اﷲِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إِلاَّ نَزَلَتْ عَلَيْهِمُ السَّکِيْنَةُ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَحَفَّتْهُمُ الْمَلاَئِکَةُ، وَذَکَرَهُمُ اﷲُ فِيْمَنْ عِنْدَهُ، وَمَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ. رواه مسلم وأبوداود اور جب بھی لوگ اﷲ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہوتے ہیں، اﷲ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور آپس میں اسے سیکھتے سکھاتے ہیں تو ان لوگوں پر سکون و اطمینان نازل ہوتا ہے، رحمتِ الٰہی انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے پر باندھ کر ان پر چھائے رہتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ ملاءِ اَعلی کے فرشتوں میں ان کا ذکر کرتا ہے۔ اور جس شخص کے اعمال اس کو پیچھے کر دیں اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔

36 اللہ اس قران کے ذریعے سے بعض قوموں کو اٹھائے گا اور بعض کو گرائے گا
إِنَّ اللَّهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ اللہ اس قران کے ذریعے سے بعض قوموں کو اٹھائے گا اور بعض کو گرائے گا

37 قرآن پر حاملین ِ قرآن کے حقوق
قرآن پر حاملین ِ قرآن کے حقوق

38 اس پر ایمان لایا جائے یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ مِنۡ قَبۡلُ ؕ /136 اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، ایمان لاؤاللہ پر اور اس کے رسول ﷺ پراور اُس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول ﷺ پر نازل کی ہے اور ہر اُس کتاب پر جو اس سے پہلے وہ نازل کر چکا ہے

39 اس کی تلاوت کی جائے اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰھُمُ الْكِتٰبَ يَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ ۭ أُوْلَـئِكَ يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ /121 جنہیں ہم نے کتاب دی وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسے پڑھنے کا حق ہے، وہی لوگ اس (کتاب) پر ایمان رکھتے ہیں

40 اس کی تعظیم کی جائے وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ 7/204 جب قرآن تمہارے سامنے پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنو اور خاموش رہو ، شاید کہ تم پر بھی رحمت ہو جائے

41 جس شخص کے دل میں قرآن کا کوئی حصہ نہیں وہ ویران گھر کی طرح ہے
اس کو حفظ کیا جائے إِنَّ الَّذِي لَيْسَ فِي جَوْفِهِ مِنْ الْقرآن شَيْءٌ كَالْبَيْتِ الْخَرِبِ جس شخص کے دل میں قرآن کا کوئی حصہ نہیں وہ ویران گھر کی طرح ہے

42 اس کو ٹھہر ٹھہر کر ترتیل سے سمجھ کر پڑھا جائے
وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِيْلًاؕ /73 اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو

43 اس پر غور و فکر اور تدبر کیا جائے
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا O اور (یہ) وہ لوگ ہیں کہ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گر پڑتے (بلکہ غور و فکر بھی کرتے ہیں) أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا

44 اسکا اتباع کیا جائے اسکو قائم کیا جائے
اسکا اتباع کیا جائے اسکو قائم کیا جائے اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ 3/7 لوگو! جو کچھ تمہارے ربّ کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اُس کی پیروی کرو

45 اس کے قانون کے مطابق فیصلے کیئے جائیں
... وَ مَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ 5/44 ... وَ مَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ 5/45 ... وَ مَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ 5/47

46 اس امت کی لیئے قرآن کی حیثیت کیا ہے ؟
آپﷺکیا ارشاد نے فرمایا

47 آپ ﷺ کا ارشاد قران کے ماننے والو ! قرآن کو تکیہ نہ بنا لینا شب و روز کی گھڑیوں میں اس کی تلاوت کا حق ادا کرنا اس کی اشاعت اور اس کے پڑھنے پڑھانے کو رواج دینا اس کے الفاظ کو صحیح صحیح ادا کرنا اور اس پر غور و فکر کرتے رہنا تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ

48 آپ ﷺ کا ارشاد جلد بازی کرکے اس سے دنیا کا صلہ مت چاہنا
اللہ کی خوشنودی کے لئے اس کی تلاوت کرنا کہ آخرت میں اس کا صلہ لازمی ہے ۔(مشکٰوۃ )

49 فَقُلْتُ مَا الْمَخْرَجُ مِنْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:
عَنْ عَلِيٍّ رضي الله عنه قَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَلا إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ آپﷺ نے فرمایا عنقریب ایک فتنہ سر اٹھائے گا فَقُلْتُ مَا الْمَخْرَجُ مِنْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: میں نے عرض کیا:یا رسول اﷲ اس سے بچاؤ کا کیا طریقہ ہے آپ ؐنے فرمایا: كِتَابُ اللَّهِ فِيهِ نَبَأُ مَا كَانَ قَبْلَكُمْ وَخَبَرُ مَا بَعْدَكُمْ اﷲ کی کتاب، اس میں تم سے پہلے اور بعد کی خبریں ہیں وَحُكْمُ مَا بَيْنَكُمْ وَهُوَ الْفَصْلُ لَيْسَ بِالْهَزْلِ یہ تمہارے درمیان حکم ہے جو فیصلہ کرتی ہے، یہ مذاق نہیں ہے

50 مَنْ تَرَكَهُ مِنْ جَبَّارٍ قَصَمَهُ اللَّهُ
جس سرکش نے اسے چھوڑا، اﷲ تعالیٰ اسے تباہ و برباد کر دے گا وَمَنْ ابْتَغَى الْهُدَى فِي غَيْرِهِ أَضَلَّهُ اللَّهُ جس نے اس کے سوا کہیں اور ہدایت تلاش کی، اﷲ تعالیٰ اسے گمراہ کر دے گا وَهُوَ حَبْلُ اللَّهِ الْمَتِينُ وَهُوَ الذِّكْرُ الْحَكِيمُ یہ اﷲ کی مضبوط رسی ہے، حکمت سے بھرپور ذکر وَهُوَ الصِّرَاطُ الْمُسْتَقِيمُ هُوَ الَّذِي لا تَزِيغُ بِهِ الأَهْوَاءُ وَلا تَلْتَبِسُ بِهِ الأَلْسِنَةُ صراطِ مستقیم ہے، جسے نہ تو خواہشات ٹیڑھا کرتی ہیں نہ اسے زبانیں خلط ملط...

51 وَلا تَنْقَضِي عَجَائِبُهُ نہ اس کے اَسرار و رموز ختم ہوں
وَلا يَشْبَعُ مِنْهُ الْعُلَمَاءُ وَلا يَخْلَقُ عَلَى كَثْرَةِ الرَّدِّ علماء اس سے سیر نہ ہوں گے ، بار بار دہرانے سے بھی پرانا نہ ہو گا ، وَلا تَنْقَضِي عَجَائِبُهُ نہ اس کے اَسرار و رموز ختم ہوں هُوَ الَّذِي لَمْ تَنْتَهِ الْجِنُّ إِذْ سَمِعَتْهُ حَتَّى قَالُوا یہ وہی ہے جنّات نے جسے سن کر بلا توقف کہا ” إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ “ بیشک ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے جو ہدایت کی راہ دکھاتا ہے،سو ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں

52 جس نے اس پر عمل کیا اسے اَجر و ثواب عطا کیا گیا
مَنْ قَالَ بِهِ صَدَقَ جس نے اس کے مطابق بات کی اس نے سچ کہا، وَمَنْ عَمِلَ بِهِ أُجِرَ جس نے اس پر عمل کیا اسے اَجر و ثواب عطا کیا گیا وَمَنْ حَكَمَ بِهِ عَدَلَ جس نے اس کے ساتھ فیصلہ کیا اس نے انصاف کیا وَمَنْ دَعَا إِلَيْهِ هَدَى إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ جس نے اس کی طرف دعوت دی اسے صراطِ مستقیم کی ہدایت دی گئی خُذْهَا إِلَيْكَ يَا أَعْوَرُ. اے اعور ! ان باتوں کو گرہ سے باندھ لو سنن الترمذي: کتاب فضائل القرآن باب 14 حدیث 3153

53 الاعراض عن القرآن

54 اعراض اعراض ( دوری ) مہجوری ( ہجرت ) اغماض (صرف نظر) مداہنت بے پروا ئی

55 قرآن کے جتنے حقوق ہم پر عاید ہوتے ہیں
قران سے اعراض قرآن کے جتنے حقوق ہم پر عاید ہوتے ہیں انفرادی سطح پر اور اجتماعی طور پر انکا پورا نہ کرنا قران سے اعراض ہے

56 اور رسول ﷺ کہے گا کہ اےمیرے رب میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا
قران سے اعراض وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا - الفرقان 30 اور رسول ﷺ کہے گا کہ اےمیرے رب میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا

57 صورتحال ، نتائج اور عواقب
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا صورتحال ، نتائج اور عواقب اللہ کے دربار میں رسول ﷺ کی فریاد اور اسغاثہ حاملین ِ قرآن کے خلاف قرآن کے حقوق ادا نہیں کیئے نتیجہ .....؟؟؟ حَکَم اسغاثہ ملزم / مدعا علیہ فرد جرم

58 قران سے اعراض ایک خطر ناک غلط فہمی قرآن کو چھوڑنے کا کوئی خاص پیمانہ اور معیار ہوتا ہے جو ابھی سامنے نہیں آیا

59 قران سے اعراض قرآن سے اعراض کی بے شمار شکلیں ہو سکتی ہیں انکار نا شکری
قران سے اعراض قرآن سے اعراض کی بے شمار شکلیں ہو سکتی ہیں انکار نا شکری اس کو نہ پڑھنا اس پہ غور و فکر نہ کرنا اس کے احکام کو نافذ نہ کرنا ابن القيم رحمه الله في (الفوائد) : هجر القرآن أنواع

60 قران سے اعراض اس کے دیئے گئے نظام ِ زندگی سے انحراف کرنا
قران سے اعراض اس کے دیئے گئے نظام ِ زندگی سے انحراف کرنا اس پہ عمل نہ کرنا قلبی و بدنی امراض کے لیئے شفاء حاصل نہ کرنا اس کے عقائد ، اخلاق، تزکیہء نفس ، عبادات ، معاشرت ، معیشت ، تہذیب و تمدن ، سیاست و عدالت کے قوانین سے انحراف کرنا

61 قران سے اعراض کے عواقب و نتائج
قران سے اعراض کے عواقب و نتائج

62 قران سے اعراض وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى  قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَى وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا  قَالَ كَذَلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنسَى طه اور جو میرے ’’ذکر ‘‘سے منہ موڑے گا اُس کے لیے دنیا میں تنگ زندگی ہوگی اور قیامت کے روز ہم اسے اندھا اٹھائیں گے- وہ کہے گا، ’’ پروردگار ، دنیا میں تو میں آنکھوں والا تھا ، یہاں مجھے اندھا کیوں اٹھایا ‘‘ ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا ’’ ہاں ، اسی طرح تو ہماری آیات کو ،جب کہ وہ تیرے پاس آئی تھیں، تو نے بھلا دیا تھا۔اُسی طرح آج تو بھلایا جارہا ہے ‘‘

63 قران کی تبیین کا حق ادا نہ کرنا
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنٰتِ وَ الْهُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَيَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتٰبِ ۙ اُولٰٓىِٕكَ يَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ يَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَ /159 جو لوگ ہماری نازل کی ہوئی روشن تعلیمات اور ہدایات کو چھپاتے ہیں ، درآں حالیکہ ہم اُنہیں سب انسانوں کی رہنمائی کے لیے اپنی کتاب میں بیان کر چکے ہیں ، یقین جانو کہ اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے بھی اُن پر لعنت بھیجتے ہیں

64 قران کی تبیین کا حق ادا نہ کرنا ) کتمان ِ حق(
قران کی تبیین کا حق ادا نہ کرنا ) کتمان ِ حق( اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ بَيَّنُوْا فَاُولٰٓىِٕكَ اَتُوْبُ عَلَيْهِمْ ۚ وَ اَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ /2 البتہ جو اِس روش سے باز آجائیں اور اپنے طرزِ عمل کی اِصلاح کر لیں اور جو کچھ چھپاتے تھے ،اُسے بیان کرنے لگیں، اُن کو میں معاف کر دوں گا اور میں بڑا درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں

65 قران سے اعراض کی ایک صورت
قران سے اعراض کی ایک صورت أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ۚ تو کیا تم کتاب کے ایک حصے پر ایمان لاتے ہو اور دوسرے حصے کے ساتھ کفر کرتے ہو؟

66 قران سے اعراض کی سزا فَمَا جَزَاءُ مَنْ يَفْعَلُ ذَٰلِكَ مِنْكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيٰواةِ الدُّنْيَا ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰ أَشَدِّ الْعَذَابِ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ 2/85 پھر تم میں سے جو لوگ ایسا کریں ، اُن کی سزا اِس کے سوا اور کیا ہے کہ دنیا کی زندگی میں ذلیل و خوار ہو کر رہیں اور آخرت میں شدید ترین عذاب کی طرف پھیر دیے جائیں اللہ اُن حرکات سے بے خبر نہیں ہے جو تم کر رہے ہو

67 قران سے اعراض عَنْ جَابِرٍ رضي اﷲ عنه عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ: الْقُرْآنُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ وَمَا حِلٌ مُصَدَّقٌ، مَنْ جَعَلَهُ أَمَامَهُ قَادَهُ إِلَی الْجَنَّةِ، وَمَنْ جَعَلَهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ سَاقَهُ إِلَی النَّارِ- رواه ابن حبان والطبراني وابن أبي شيبة والبيهقي قرآن حکیم شفاعت کرنے والا ہے، اس کی شفاعت مقبول ہے۔ اور (یہ قرآن) اللہ تعالیٰ سے اس بندۂ مومن کا شکوہ کرے گا جو اس کے اَحکام کی پیروی نہیں کرتا، اور اس کے شکوہ کی تصدیق کی جائے گی۔ جس نے اسے اپنا راہنما بنایا یہ اسے جنت میں لے جائے گا اور جس نے اسے پسِ پشت ڈال دیا یہ اسے جہنم کی طرف ہانک کر لے جائے گا

68 قران سے اعراض قران کس لیئے آیا ہے ؟ قُلْ يٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰى شَيْءٍ حَتّٰى تُقِيْمُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِيْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ (المائدة:86 ) صاف کہہ دو کہ ’’ اے اہل کتاب ! تم ہرگز کسی اصل پر نہیں ہو جب تک کہ توراۃ اور انجیل اور اُن دوسری کتابوں کو قائم نہ کرو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہیں

69 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں
قران سے اعراض کی سزا وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ /44 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں

70 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں
قران سے اعراض کی سزا وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ /45 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں

71 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں
قران سے اعراض وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ /47 اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں

72 قران سے اعراض خوار از مہجوری قران شدی شکوہ سنج ِ گردش ِ دوراں شدی
خوار از مہجوری قران شدی شکوہ سنج ِ گردش ِ دوراں شدی وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہو کر اور ہم خوار ہوئے تا رک ِ قرأ ں ہو کر اے چوں شبنم بر زمین ِ افتندہ بغل داری کتاب ِ زندہ

73 فاش گویم آنچه در دل مضمر است
این کتاب نیست چیز دیگر است چوں در جان رفت جان دیگر شود جان که دیگر شد جهان دیگر شود

74 میرے رحمن رب میرے رحمن رب میرے سبحان رب تیری سچی کتاب دینِ حق کا نصاب رکھے اسی کو اِمام زیست ہماری تمام تیرے صادق رسول ؐ رحمتوں کا نزول رکھ انہیں راہ نما ہمارے ہر سانس کا اے سمیع و بصیر نیتوں کے خبیر

75 For comments and suggestions :


Download ppt "عظمتِ قرآن و حاملينِ قران محمد اقبال."

Similar presentations


Ads by Google