Presentation is loading. Please wait.

Presentation is loading. Please wait.

است‍‍قبال رمضان Isteqbal – E - Ramadan.

Similar presentations


Presentation on theme: "است‍‍قبال رمضان Isteqbal – E - Ramadan."— Presentation transcript:

1 است‍‍قبال رمضان Isteqbal – E - Ramadan

2 است‍‍قبال رمضان Isteqbal – E - Ramadan

3 يَاأَيُّهَاالَّذِينَ آمَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (Al Bakarah – 183)

4 شہراللہ: اللہ کا مہینہ (رمضان ا لمبارک)
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 رمضان

5 روزے کا مفہوم اور حکم يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو

6 حقیقت صوم رمضان کیا ہے؟ رمضاء- گرم بالو اور ریت رمض- مطر (بارش)
صوم الروح- انسان آرزؤں کے پل نہ باندھے صوم العقل- انسان نفسانی خواہشات سے بچے صوم الجوارح- انسان کھانے، پینے، جماع، اور اسی طرح حسد، کزب اور فواہش سے بچے غفلت کے اسباب- خواہش نفس اور شہوات

7 روزے کو عربی میں صوم کہتے ہیں- صوم کے لغوی معنی کسی چیز سے روکے رہنے کے ہیں۔ شریعت کی اصطلاح میں صبح صادق سے غروب آ‌فتاب تک کـھانے پینے اور جنسی خواہشوں سے روکے رہنے کا نام صوم (روزہ) ہے

8 بچے Children بوڑھے* Old* بمار** Sick مسافر** Travelers** حاملہ عورتیں** Pregnant women دودھ پلا نے والی عرتیں Nursing women عورتیں حیض والی** Menstruating women** مجنون Handicap وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلاَ يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُواْ الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ اللّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ .وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اور (یہ آسانی کا حکم) اس لئے (دیا گیا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو * Should donate a meal to the needy, * * Should fast an equivalent number of days afterwards

9 نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے شعبان کے آخری دن خطبہ دیا، جس میں فرمایا:
لوگوں! تم پر بڑی عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہوا چاہتا ہے۔ اس مہینے میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس مہینے کے روزے اللہ نے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں نفل نماز پڑھنے کو ذریعہ تقرب قرار دیا ہے اس مہینے میں جو شخص ایک نفل عبادت کرےگا تو اس کو فرض کے برابر ثواب ملےگا اور جو ایک فرض ادا کرے گا اسے ستر فرضوں کے برابر ثواب ملےگا

10 یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔
یہ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں مومن بندوں کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے جس نے اس مہینے میں کسی روزےدار کو افطار کرایا تو اس کے لیے گناہوں مغفرت اور جہنم کی آگ سے چھٹکارے کا ذریعہ ہوگا۔ افطار کرانے والے کو روزہ دار کے برابر ثواب دیا جا یےگا اور روزہ دار کے ثواب میں کو یی بھی کمی کی جاۓ۔

11 رمضان کا مہینہ رحمت کاعشرہ مغفرت کاعشرہ جہنم سے نجات 1 2 3 4 5 6 7 8 9
10 رحمت کاعشرہ 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 مغفرت کاعشرہ 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 جہنم سے نجات

12 روزے کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے: اَلصَّومُ لِی وَ أَنَا اَجزی بِہ (متفق علیہ) روزہ خالص میرے لیے ہے اور میں جتنا چاہوںگا اس کا بدلا دونگا مَن صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِه (بخاری) جو شخص ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے گزشتہ گناہ معاف کردۓ جاتے ہیں

13 روزے کی فضیلت آدمی کے ہر نیک عمل کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا کر دیا جاتا ہے۔ اللہ تعلی فرماتاہے البتہ روزہ خالص میرے لیے رکھا جاتا ہے اس لیے میں اس کا جتنا چاہرںگا ثواب دوںگا روزےدار کے لیے دو خوشیاں ہیں- ایک خوشی تو اسے افطار کے وقت حاصل ہوتی ہے اور دوسری خوشی اس وقت حاصل ہوگی جب وہ آخرت میں اپنے رب سے ملاقات کریگا روزےدار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے۔ روزہ ڈھال ہے (دنیا میں گناہوں اور شیطانی حملوں سے اور آخرت میں جہنم سے) روزہ اور قرآن کی شفاعت

14 روزے کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو وہ بیہودہ اور فحش باتیں نہ کرے اور نہ شور و ہنگامہ کرے اگر کوئی شخص اس سے گالم گلوچ یا لڑائی جھگڑا کرنے پر آمادہ ہو تو کہہ دے کے میں روزے دار ہوں (بخاری و مسلم) جس شخص نے رمضان کا روزہ رخصت کے بغیر چھوڑدیا تو اس کے بدلے اگر وہ عمر بھر بھی روزے رکھے تو جو چیز چھوٹ گئی وہ پوری نہیں ہوسکتی (مسند احمد، جامع ترمزی) جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں، شیاطین کو جکڑ دیا جاتاہے۔

15 روزے کے فوائد و مقاصد تقوی يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ خدا کی محبت و خوف سے مل کر دل میں جو کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کا نام تقوی ہے

16 روزے کے فوائد و مقاصد شکر
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو تمام لوگوں کے لیے سامان ھدایت کے واضح دلائل اور حق اور باطل میں امتیاز کے واضح ثبوت ہیں وَلِتُكَبِّرُواْ اللّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس بات پر کہ اس نے تمہیں ہدایت دی تا کہ تم شکر گزار ہو جا‏ؤ

17 رمضان کا مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلا جنت ہے (بہیقی)
روزے کے فوائد و مقاصد صبر و تحمل رمضان کا مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلا جنت ہے (بہیقی)

18 روزے کے فوائد و مقاصد غم خواری
نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم کا ارشاد ہے: رمضان عم خواری کا مہینہ ہے (متفق علیہ) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں: جب رمضان کا مہینہ آتا تو آپ صلی اللہ علیھ وسلم پہلے سے زیادہ سخی ہوجاتے (بہیقی) حضرت ابن عباس کا بیان ہے: جب رمضان کا مہینہ آتا تو آپ صلی اللہ علیھ وسلم ہر قیدی کو آزاد کردیتے اور ہر سائل کو کـچھ ضرور دیتے (بہیقی)

19 معاصی اور خواہشات کو لگام
روزے کے فوائد و مقاصد معاصی اور خواہشات کو لگام کَم مِن صَائِمٍ لَیسَ لَہ مِن صِیَامِہ اَلاَّ الضَّمَأُ وَ کَم مِن قَائِمٍ لَیسَ لَھُ مِن قِیَا مِہ اِلاَّ السَّھَرُ نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم کا ارشاد ہے: ”بہت سے روزےدار ایسے ہیں کہ جنہیں اپنے روزے سے بھوک پیاس کے سوا کچھ نہیں ملتا اور بہت سے راتوں کو کھڑے رہنے والے ایسے ہیں کہ اس قیام سے رت جگے کے سوا ان کے پلّے کچھ نہیں پڑتا“

20 معاصی اور خواہشات کو لگام
روزے کے فوائد و مقاصد معاصی اور خواہشات کو لگام مَن لَّم یَدَع قَولَ الزُّورِ وَ العَمَلَ بِہ فَلَیسَ للہ حَا جَةٌ فِی اَن یَّدَعَ طَعَامَھُ وَشَرَا بَہُ جس کسی نے جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا ہی نہ چھوڑا تو اس کا کھانا اور پانی چھوڑادینے کی اللہ کو کوئی حاجت نہیں

21 رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ (روزوں کا مہینہ) رمضان کا مہینہ (ہے) جس میں قرآن نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے

22 نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا:
ابراہیمی صحیفہ رمضان کی پہلی تاریخ کو نازل ہوا اور توراۃ چھٹی تاریخ، زبور بارھویں تاریخ، انجیل تیرھویں تاریخ کو نازل ہوا

23 إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے

24 وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
لَوْ أَنزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَّرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم اس کو دیکھتے کہ خدا کے خوف سے دبا اور پھٹا جاتا ہے۔ اور یہ باتیں ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ فکر کریں وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

25 وإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُواْ لِي وَلْيُؤْمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اور جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو میں قریب ہی ہوں! جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں

26 نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا:
کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہاہے اور اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور یہ کہ قرآن اللہ کے پاس سے آیا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: یقینا! تب آپ صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا: پس خوشیاں مناؤ، اس لۓ کہ اس قرآن کا ایک سرا اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اور درسرا سرا تمہارے ہاتھ میں۔ پس اسے مضبوطی سے تھامے رکھو تو اس کے بعد نہ تم کبھی ہلاک ہوگے اور نہ کبھی گمراہ (طبرانی)

27 کیا ہم تیار ہیں؟

28 خود کا جا ‏ئزہ کیا ہم ذہنی طور پر تیار ہیں کے ہمیں کیا اور کیوں کرنا ہے؟ کیا ہم اپنی نظریں مزید جھکانے کو تیار ہیں؟ کیا ہم صرف اور صرف حق بات سنے کو تیار ہیں؟ کیا ہم اپنی زبان سے صرف حق بات نکالنے کو تیار ہیں؟ کیا ہماری نیت میں اخلاص ہے؟ کیا ہمارے ہاتھ انفاق کرنے کوتیار ہیں؟ کیا ہمارے قدم پانچ وقت مسجد جانے کو تیار ہیں؟

29 اہدا‌ف قرآن سے شغف موت کی یاد قیام لیل کی پابندی
ایمان و احتساب کے ساتھ روزہ نیکی کی حرص نوافل و اذکارکا اہتمام زبان کی حفاظت کلمہ شہادت کی کثرت آنکہوں کی حفاظت استغفار کی کثرت کانوں کی حفاظت جنت کی طلب آعمال کی حفاظت جہنم سے پناہ گناہوں سے بچنےکی ڑہال انفاق فی سبیل اللہ صبر و تحمل بندگی میں احسان غم خواری معروف کا حکم اور منکرات سے پرہیز معاصی اور خواہشات کو لگام دعاؤں کا اہتمام غذا میں تخفیف

30 رمضان کی عام غلطیاں رمضان کو ایک رسم کے طور پر منانا
کھانے پینے پر زیادہ توجہ دن کا زیادہ حصہ کھانا بنانے میں لگانا بہت زیادہ کھانا دن کا اکثر وقت سونے میں گزارنا وقت کی بربادی گندے اعمال نہیں چھوڑنا سحری نہیں کرنا افطار میں دیر کرنا

31 رمضان کی عام غلطیاں مغرب کے بعد تک کھاتے رہنا
دعا کے قبولیت کے سنہرے وقت کو گنوانا بغیر نماز کے روزہ رکھنا امتحان/کام کی وجہ سے روزہ نہیں رکھنا آخری عشرہ عید کی شوپنگ کو نذر ضرورت سے زیادہ وقت افطار کے دعوتوں کو نذر

32 قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ اے پیغمبر لوگوں کو کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے

33 رمضان کے بہترین تین گھنٹے
أول ساعة من النهار - بعد صلاة الفجر آخر ساعة من النهار -قبل الغروب وقت السحر

34 أللهم إنا نسألك رضاك والجنة ونعوذ بك من سخطك والنار
چار چیزوں کااہتمام کريں کلمہ شہادت کی کثرت استغفار کی کثرت ﷲ کی رضا اور جنت کی طلب ﷲ کے غضب اور جہنم سے پناہ أللهم إنا نسألك رضاك والجنة ونعوذ بك من سخطك والنار

35 قرآن سے شغف نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا:
اے اہل قرآن تم قرآن سے تکیہ نہ کرو۔ شب و روز قرآن کی تلاوت کرو، جیسا کہ اس کے تلاوت کا حق ہے، اسے پھیلاؤ۔ اسے خوش آواز سے پڑھو اور جو کچھ اس کے اندر ہے اس میں تدبر کرو۔ شاید کے تم فلاح یاب ہوجاؤ۔ اس کے ثواب میں جلدی نہ کرو، اس کا اجر و ثواب تو رکھاہوا ہے۔ قرآن کا پہلا حق- ایمان و تعظیم قرآن کا دوسرا حق- تلاوت و ترتیل قرآن کا تیسرا حق- تذکر و تدبر قرآن کا چوتھا حق- حکم و اقامت قرآن کا پانچواں حق- تبلیغ

36 اذکارکی کثرت آنکھوں کا ذکر- اللہ کے سامنے رونا
کانوں کا ذکر- حق بات سنا زبان کا ذکر- حق بات کہنا ہاتھ کا ذکر- لوگوں کو دینا جسم کا ذکر- اللہ کی فرمابرداری دل کا ذکر- تقوی روح کا ذکر- اللہ کے آگے مکمل سپردگی

37 قال النبي صلى الله عليه و سلم: من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه
قیام لیل کی پابندی

38 شب قدرکی تلاش نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا: شب قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں کسی طاق رات میں تلاش کرو (بخاری) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ اگر مجھے معلوم ہو جاۓ کہ شب قدر کون سی رات ہے تو میں کیا دعا کروں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ یہ دعا پڑھو” اَللّھُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنِّیی (ترمزی) اے اللہ بیشک تو معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے کو پسند کرتا ہے لہزا مجھے معاف فرمادے

39 اعتکاف کا اہتمام نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا:
اعتکاف کے لغوی معنی“کسی جگہ پر رکے رہنا اور ٹھہرنا۔” شریعت کی اصطلاح میں اعتکاف اس عبادت کو کہتے ہیں جس میں دنیوی مشاغل سے الگ ہو کر آدمی مسجد میں روزہ کی حالت کم از کم 24 گھنٹے گزارے ﴿عبادت تلاوت ذکر﴾ نبی کریم صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے آخری عشرے میں دس دن کا اعتکاف کیا اس نے گویا دو حج اور دو عمرے کیے

40 بندگی میں احسان بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِندَ رَبِّهِ وَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة 112) ہاں جو شخص خدا کے آگے گردن جھکا دے، اور وہ نیکو کار بھی ہو تو اس کا صلہ اس کے پروردگار کے پاس ہے اور ایسے لوگوں کو نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

41 اللهم بارك لنا في شعبان وبلغنا رمضان
دعاؤں کا اہتمام اللهم بارك لنا في شعبان وبلغنا رمضان


Download ppt "است‍‍قبال رمضان Isteqbal – E - Ramadan."

Similar presentations


Ads by Google